ملتان میں خاتون سے پرس چھیننے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان میں خاتون سے پرس چھیننے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، مار پیٹ کے بعد ...
ملتان میں خاتون سے پرس چھیننے والا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان کے علاقہ ڈبل پھاٹک چوک پر خاتون کر پرس چھین کر فرار ہونے والا شخص شہریوں کے ہتھے چڑ ھ گیا ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق ڈبل پھاٹک چوک پر خاتون کو اکیلا دیکھ کر چور نے پرس چھین لیاجس پر خاتون نے شور مچا دیا ، شور سن کر مقامی افراد نے چور کا تعاقب کیا اور تھوڑا دور جا کر دھر لیا اور چور کی خوب پٹائی کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شہریوں نے چور کو مکوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی اور مرغا بنا کر تشدد کیا ، خاتون بھی پٹائی میں آگے آگے رہی اور خوب دل کی بھڑاس نکالی جس کے بعد شہریوں نے پولیس کو بلایا اور چور کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ پرس میں ہزاروں روپے تھے جسے چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی گئی مگر شہریوں نے ہمت کر کے چور کو پکڑ لیا اور اس کا نقصان ہونے سے بچا لیا ۔

مزید : ملتان