میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت، آرمی چیف کی جانب سے ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت، آرمی چیف کی جانب سے ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے
میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت، آرمی چیف کی جانب سے ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) میجر راجہ عزیز بھٹی کے یوم شہادت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے میجر جنرل نادر خان نے میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر پھول چڑھائے جبکہ پنجاب رجمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر عزیز بھٹی شہید کو 1965ءکی جنگ میں جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کرنے پر نشان حیدر سے نوازا گیا تھا ۔