لاہور میں سیکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشن ،10افراد گرفتار

لاہور میں سیکیورٹی اداروں کا کومبنگ آپریشن ،10افراد گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کر کے 10افراد کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کر کے 30افرا د کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 20افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دس مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن گزشتہ چار روز سے جاری ہے ،اس دوران ہوٹلوں،گیسٹ ہاوسز ،مویشی منڈیوں ،عید گاہوں اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف کارروائی کی گئی ۔پولیس نے کرائے داروں کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتا ل کی ۔کومبنگ آپریشن میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...