شاہد آفریدی باوقار طریقے سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے خواہاں: بورڈ سے رابطہ کر لیا

شاہد آفریدی باوقار طریقے سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے خواہاں: بورڈ ...
شاہد آفریدی باوقار طریقے سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے خواہاں: بورڈ سے رابطہ کر لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اپنا انٹرنیشنل کیریئر باوقار طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شمولیت کے لیے کرکٹ بورڈ سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرسکیں۔اس طریقے سے ان کو باوقار انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت ہونے کا موقع بھی مل جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹس میں چار سو سے زائد میچ کھیلنے والے آفریدی کبھی بھی قابل اعتماد بکلے باز نہیں رہے اور کچھ عرصے سے ان کو ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا جا رہا۔

مزید : کھیل