”کام بہت زیادہ ہے، چھٹیاں نہیں کر سکتی“بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کا بچے کی پیدائش کے بعد بھی چھٹی نہ کرنے کا اعلان

”کام بہت زیادہ ہے، چھٹیاں نہیں کر سکتی“بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کا بچے کی ...
”کام بہت زیادہ ہے، چھٹیاں نہیں کر سکتی“بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کا بچے کی پیدائش کے بعد بھی چھٹی نہ کرنے کا اعلان

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپور نے ایک ایسا اعلان کیا ہے جس سے بالی ووڈ سے منسلک افراد کی نظروں میں ان کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کے  بعد بھی چھٹیاں نہیں لیں گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے امید سے ہونے کے باوجود بھی انہوں نے کام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پچھلے دنوں بھی ممبئی کے ایک مقامی فیشن شو میں انہوں ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

بچے کی پیدائش متوقع، کرینہ نے فلم ویرے دی ویڈنگ چھوڑ دی

مزیدمعلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ”ویرے دی ویڈنگ“ نامی ایک فلم دوبارہ سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی۔اس فلم کو پہلے انہوں نے بچے کی پیدائش کی وجہ سے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔توقع ہے کہ 35 سالہ اداکارہ اس سال دسمبر میں  پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...