”برطانیہ کے مسلمانوں پر فخر ہے“ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی مسلمانوں کو عید پر مبارک

”برطانیہ کے مسلمانوں پر فخر ہے“ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی مسلمانوں کو ...
”برطانیہ کے مسلمانوں پر فخر ہے“ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی مسلمانوں کو عید پر مبارک

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے عید کے موقع پر برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتی ہوں۔ مجھے برطانیہ کے مسلمانوں پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے مسلمان اپنی بساط اور اپنی اقدار کے مطابق برطانیہ کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ تھریسامے کا کہناتھاکہ برطانیہ اوردنیابھر کے مسلمانوں کو رحمتوں بھری عیدمبارک ہو،خوشیوں بھرے عید کے لمحات دنیا کے سارے مسلمان ایک ساتھ مناتے ہیں،مختلف ممالک میں مسلمان اپنے ہم وطنوں کے ساتھ یہ خوشیاں شیئرکرتے ہیں،مسلمان برطانیہ میں اپنی اقدار کیساتھ قابل قدرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی