سکیورٹی خدشات کی بنا پر ایان مورگن اور ایلکس ہیلز بنگلہ دیش کے دورے سے باہر، بٹلر ون ڈے سیریز میں کپتان ہونگے

سکیورٹی خدشات کی بنا پر ایان مورگن اور ایلکس ہیلز بنگلہ دیش کے دورے سے باہر، ...
سکیورٹی خدشات کی بنا پر ایان مورگن اور ایلکس ہیلز بنگلہ دیش کے دورے سے باہر، بٹلر ون ڈے سیریز میں کپتان ہونگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایان مورگن اور اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز سکیورٹی وجوہات پر بنگلہ دیش کے دورے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

اس بات کا اعلان انگلش بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مورگن کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔بنگلہ دیش کے دورے کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان 16ستمبر کو کیا جائے گا۔

دورہ بنگلہ دیش: انگلش بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی

واضح رہے کہ اس دورے میں انگلش ٹیم تین ون ڈیز اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ بنگلہ دیش میں غیر ملکی ہوٹل پر حملے کے بعد سے کئی بار اس دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا تاہم بورڈ نے اپنی سکیورٹی ٹیم کے بعد اس کی کلیئرنس دی تھی۔

مزید : کھیل