”کسی کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے“جماعت اسلامی کا رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

”کسی کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے“جماعت اسلامی کا رائیونڈ مارچ میں ...
”کسی کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے“جماعت اسلامی کا رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی مخالف کے گھر کے سامنے جلسہ نہیں کر سکتے اس لئے پی ٹی آئی کے مارچ میں اپنا وفد بھی نہیں بھیجیں گے۔

چینل 92سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ رائیونڈ میں جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے اس بارے میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویے سے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔خیبر پی کے میں ہمارے وزرا پر لگے کرپشن کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں