حج کیلئے آنے والے افغان خاندان کو دہری خوشی مل گئی، مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران بچی کی پیدائش: نام ” منیٰ“ رکھ دیا گیا

حج کیلئے آنے والے افغان خاندان کو دہری خوشی مل گئی، مقدس فریضہ کی ادائیگی کے ...
حج کیلئے آنے والے افغان خاندان کو دہری خوشی مل گئی، مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران بچی کی پیدائش: نام ” منیٰ“ رکھ دیا گیا

  

مکہ المکرمہ(نیوز ڈیسک)حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آئے ایک افغان خاندان کو دہری خوشی مل گئی۔ اس خاندان کے ہاںحج کے دوران منیٰ کے ہسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ۔ اس خوش نصیب بچی کا نام بھی منیٰ رکھ دیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اس بارے میں سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حج کے دوران منی کے ہسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ رواں سال کے حج سیزن میں کسی بھی بچی کی پہلی پیدائش ہے جس کا نام منیٰ رکھ دیا گیا ہے۔اس بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ سعودی وزارت صحت نے بچی کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر بھی پوسٹ کی ہے۔

مزید : عرب دنیا