پاکستانی کرنسی کا وہ سکہ جو امریکہ میں بھی چلتا ہے

پاکستانی کرنسی کا وہ سکہ جو امریکہ میں بھی چلتا ہے
پاکستانی کرنسی کا وہ سکہ جو امریکہ میں بھی چلتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر سے تقریباً 100 گنا کم ہے اور یہ امریکا میں قابل قبول بھی نہیں، لیکن اس کے باوجود کچھ شریر لوگ پاکستانی پانچ روپے کا سکہ نہ صرف امریکا میں چلا رہے ہیں بلکہ اسے امریکی کوارٹر ڈالر ( جو تقریبا ً 25 پاکستانی روپے کے برابر ہے) کے سکے کی جگہ استعمال کر رہے ہیں۔

یہ حیران کن انکشاف سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit کے ایک صارف نے حال ہی میں کیا ہے۔ اس صارف کا کہنا ہے کہ اسے واشنگ مشین کے استعمال کے لئے آٹو میٹک سسٹم سے ادائیگی کرنا تھی مگر اس کے پاس ایک کوارٹر ڈالر کا سکہ کم پڑ گیا۔ اتفاق سے اس کی جیب میں پاکستانی پانچ روپے کا سکہ موجود تھا، جسے کوارٹر ڈالر کی جگہ مشین میں ڈال دیا۔ مشین نے ناصرف پاکستانی سکے کو قبول کرلیا بلکہ اس کی قدر سے پانچ گنا زیادہ امریکی کوارٹر ڈالر سکے کے برابر شمار کیا۔

دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی؟ 9 ہزار روپے کی چیز کباڑئیے سے خریدی، اصل قیمت 70 کروڑ روپے نکلی، ایسی کیا چیز تھی؟ دیکھ کر آپ کو بھی شدید حیرانی ہوگی

پاکستانی پانچ روپے کے سکے کو امریکی کوارٹر ڈالر کے سکے کی جگہ استعمال کرنے کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تکنیک کو استعمال کرنا چاہیں گے، تاہم اکثر نے اس بات کی جانب توجہ دلائی ہے کہ یہ حرکت غیر قانونی ہے اور اس سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس