سعودی فورسز نے یمنی باغیوں کی طرف سے داغا گیا میزائل مار گرایا
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی فورسز نے یمنی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل مار گرایا ہے۔ یہ میزائل یمنی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب میں خامس مشیت ایئر بیس کی جانب فائر کیا تھا۔
العربیہ کے مطابق رواں سال مارچ میں یمن میں اتحادی افواج کی قیادت کرنے کے بعد سے یہ تازہ ترین میزائل حملہ ہے جو سعودی عرب پر کیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی شہر میںخامس مشیت ایئر بیس یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے ساتھیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔