داﺅد ابراہیم کو سب سے زوردار جھٹکا! انڈرورلڈ ڈان کے 40 کروڑ روپے کون چرا کر لے گیا؟ ایسی خبر آگئی کہ سب ہکے بکے رہ گئے

داﺅد ابراہیم کو سب سے زوردار جھٹکا! انڈرورلڈ ڈان کے 40 کروڑ روپے کون چرا کر لے ...
داﺅد ابراہیم کو سب سے زوردار جھٹکا! انڈرورلڈ ڈان کے 40 کروڑ روپے کون چرا کر لے گیا؟ ایسی خبر آگئی کہ سب ہکے بکے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک)بدنام زمانہ بھارتی انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی دہشت دنیا میں پھیلی ہوئی ہے لیکن بھارتی ایجنسیوں نے حیرتناک انکشاف کیا ہے کہ ڈان اپنے ہی ایک ادنیٰ ملازم کے ہاتھوں لٹ گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے داﺅد ابراہیم کے کارندوں جابر موتی اور خلیق کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی ہے، جس پتہ چلا ہے کہ خلیق نامی کارندہ داﺅد ابراہیم کو 40کروڑ کا ٹیکہ لگا کر غائب ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خلیق کو دلی کے ایک بزنس مین سے 45 کروڑ روپے وصول کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس رقم میں سے 40 کروڑ حوالہ کے ذریعے بھارت سے باہر منتقل کی جانی تھی جبکہ 5 کروڑ داﺅد ابراہیم کی فیس کے طور پر کاٹے جانے تھے۔ بھارتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ خلیق نے بزنس مین سے 40 کروڑ لئے اور پھر رقم سمیت غائب ہوگیا۔

’تمہاری بیٹی اکیلی تھی اور وہ 25 لڑکے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کی ماں کو ہمسائی نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا
رپورٹ کے مطابق داﺅد ابراہیم تمام کوششں کے باوجود تاحال اس کا سراغ نہیں لگاسکا، البتہ اپنے ساتھ ہونے والے اس فراڈ کی تحقیقات بھارت سے لے کر کینیڈا تک کررہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ داﺅد ابراہیم نے اسلحہ، منشیات اور دیگر کئی کالے دھندوں کے بعد منی لانڈرنگ کے کاروبار میں بھی نام پیدا کرلیا ہے۔ اس کے لوگ دلی اور ممبئی کے تاجروں سے بھاری رقوم لے کر انہیں پانامہ، کینیڈا اور خلیجی ریاستوں جیسے ممالک میں ٹرانسفر کرتے ہیں۔ یہ رقم نامعلوم بینکوں میں جمع کروائی جاتی ہے اور بڑی کمپنیوں میں بھی یہ سرمایہ لگایا جاتا ہے۔ کچھ سالوں بعد یہ کالا دھن سفید کرکے واپس بھارت منتقل کردیا جاتاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -