بھارتی ریاست کرناٹک اور تامل ناڈو پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے،دنگے فساد جاری،200افراد گرفتار

بھارتی ریاست کرناٹک اور تامل ناڈو پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے،دنگے فساد ...

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک اور تامل ناڈو پانی کی تقیسم کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئی ہیں اور فسادات پھوٹ پڑے ہیں ،کرناٹک میں ہر طرف دنگے فساد جبکہ تامل ناڈو میں ایک بس پر حملہ کیا گیا اور کرناٹک کے شہریوں کو تامل ناڈو لانے پر ڈرائیور کو دھمکایا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پانی کی تقسیم کا معاملہ شدت اختیارکر گیا ہے اور مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے اور اب تک 40بسیں ،دو بینک اور 10ٹرک جلا دیئے ہیں ۔بھارتی میڈیاکا کہناتھاکہ ریاست میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کالجز ،سکولز ،ریلوے سٹیشنز اور ایئرپورٹ بند کر دیئے گئے ہیں ۔معاملات صوبائی حکومت کے ہاتھ سے باہر نکل گئے ہیں اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے مدد طلب کر لی گئی ہے ۔بھارتی ریاست میں پولیس مختلف کاروائیوں کے دوران 200مشتعل مظاہرین کو گرفتار کر لیاہے ۔

دوسری جانب امریکہ نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور دونوں ریاستوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت دیدی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...