پولیس نے باغ لانگے میں نماز عید پڑھانے سے روک دیا،اگر ملک میں کھلے میدانوں میں نمازہوئی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے:مفتی عبدالقوی

پولیس نے باغ لانگے میں نماز عید پڑھانے سے روک دیا،اگر ملک میں کھلے میدانوں ...
پولیس نے باغ لانگے میں نماز عید پڑھانے سے روک دیا،اگر ملک میں کھلے میدانوں میں نمازہوئی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے:مفتی عبدالقوی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ اگر ملک بھر میں عید کی نماز کھلے میدانوں میں ہوئی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور لانگے میں ہی نماز عید ادا کریں گے ۔

مفتی عبدالقوی نے اپنے مدرسے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے باغ لانگے میں عید کی نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے اور کہاہے کہ اوپر سے حکم ہے کہ کھلے میدانوں میں عید کی نماز نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ 1936سے باغ لانگے میں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے ،اگر ملک بھر میں کھلے میدانوں میں عید کی نماز ہوئی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور لانگے میں نماز ادا کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کا آڈٹ کروانے کے فیصلے کی تائید کرتاہوں اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔اس موقع پر صحافی نے مفتی عبدالقوی سے قندیل بلوچ سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس عید کی نماز کے حوالے سے بلائی گئی ہے ،قندیل بلوچ کے بارے میں بات کرنے کیلئے نہیں ۔

واضح رہے کہ ملتان کی انتظامیہ نے شہر بھر میں کھلے میدانوں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسی حوالے سے مفتی عبدالقوی نے اپنے مطالبا ت پیش کیے ہیں ۔

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان