سانحہ بلدیہ: جرمن کمپنی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے 51لاکھ ڈالر زر تلافی کے طور پر ادا کرے گی

سانحہ بلدیہ: جرمن کمپنی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے 51لاکھ ...
سانحہ بلدیہ: جرمن کمپنی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے 51لاکھ ڈالر زر تلافی کے طور پر ادا کرے گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی بلدیہ ٹاو¿ن کی فیکٹری میں چار سال قبل پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے 250 مزدروں کے لواحقین کو 51 لاکھ ڈالر سے زائد زرتلافی دینے کے لیے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔یہ زر تلافی ایک جرمن کمپنی کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کلین کلاتھ کیمپین نامی ادارے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ معاہدہ ہفتے کو طے پایا۔اس کے تحت متاثرین اور ان کے لواحقین کے لیے یہ معاوضہ کک نامی جرمن کمپنی کی جانب سے ادا کیا جارہا ہے جو بلدیہ ٹاو¿ن علاقے میں واقع کارخانے علی انٹرپرائزز کے مال کی بڑی خریدار تھی۔یہ رقم حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کے علاج معالجے ،ان کی بحالی اور جاں بحق افرادکے لواحقین کی آمدنی کا نقصان پورا کرنے کی مد میں ادا کی جارہی ہے۔اس سے پہلے 2012 میں حادثے کے فوراً بعد کک کی جانب سے دس لاکھ ڈالر کی امدای رقم جاری کی گئی تھی جسے مزدور یونینوں نے انتہائی قلیل قرار دیا تھا۔ یہ رقم اس کے علاوہ ہے۔واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بلدیہ ٹاو¿ن کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیکٹری میں لگائی جانے والی آگ حادثاتی طور پر نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت شر انگیزی اور دہشت گرد کارروائی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن رحمان بھولا اور حماد صدیقی کی طرف سے فیکٹری مکان سے 20 کروڑ روپے بھتہ اور فیکٹری کی آمدن میں حصے دینے سے انکار پر آگ لگائی گئی تھی۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...