ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالا ضحی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالا ضحی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پولیس اور رینجرز افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ عیدالا ضحی کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔