” حکومت کیلئے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا“سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون پارلیمان سے بھی مستعفی

” حکومت کیلئے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا“سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون ...
” حکومت کیلئے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا“سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون پارلیمان سے بھی مستعفی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ کے دو ماہ بعد بطوررکن پارلیمان بھی استعفا دے دیا ہے۔

برطانوی اخبار ” ٹیلیگراف “ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے حلقے کی صحیح طور پر نمائندگی نہیں کر پاوں گا۔ میں ایوان میں موجود رہ کر وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت کے لیے مشکلات کا باعث نہیں بننا چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کیلئے بیک بنچ رکن پارلیمان رہنا ممکن نہیں۔ اخبار کے مطابق اب ان کی خالی نشست پرضمنی الیکشن کروایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی