بھارت کا ایک اور انتہائی ظالمانہ اقدام،عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کااعلان کر دیا

بھارت کا ایک اور انتہائی ظالمانہ اقدام،عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ...
 بھارت کا ایک اور انتہائی ظالمانہ اقدام،عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کااعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب کشمیریوں کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر بھی کرفیو لگانے کا اعلان کر دیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے دس اضلاع میں عید الاضحی کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ اضافی فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اہم مقامات کی نگرانی ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز سے کی جائے گی ۔

مزید : بین الاقوامی