وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا بغیر پروٹوکول دادو کے بازار کا دورہ: عید کی شاپنگ بھی کی

وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا بغیر پروٹوکول دادو کے بازار کا دورہ: عید کی شاپنگ ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کا بغیر پروٹوکول دادو کے بازار کا دورہ: عید کی شاپنگ بھی کی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دادو میں بغیر پروٹوکول بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بازار سے اپنے لئے عید کی شاپنگ بھی کی۔

جیو نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ اپنے آبائی شہر دادو کے بازار میں پہنچے تو ان کے ساتھ صرف ایک پولیس موبائل تھی۔ان کو دیکھ کر دکاندار حیران رہ گئے اور ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ انہوں نے اپنے حلقہ سعید آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

مزید : کراچی