مکی آرتھر نے آخری وقت میں اظہر علی کے حق میں ووٹ دے کر ان کی کپتانی بچا لی

مکی آرتھر نے آخری وقت میں اظہر علی کے حق میں ووٹ دے کر ان کی کپتانی بچا لی
مکی آرتھر نے آخری وقت میں اظہر علی کے حق میں ووٹ دے کر ان کی کپتانی بچا لی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کپتانی کوچ مکی آرتھر نےآخری وقت میں اپنا فیصلہ تبدیل کر کے  بچالی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں انتہائی بری طرح سے ناکام ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کافیصلہ کر لیا تھا لیکن کوچ مکی آرتھر نے آخری وقت میں اپن ووٹ اظہر علی کے حق میں ڈال دیا اور ان کی کپتانی کو بچا لیا۔مکی آرتھر کے اس فیصلے پر کوکٹ بورڈ بھی بہت حیران ہوا ۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائر کرنے کا پلان بنا لیاہے ،اگر آفریدی مان گئے تو انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں 16کھلاڑی کے طورپر شامل کیا جائے گا اور سیریز کے کسی ایک میچ میں الوداعی طور پر شرکت کرنا موقع دیا جائے گا ۔

مزیدپڑھیں:شاہد آفریدی باوقار طریقے سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے خواہاں: بورڈ سے رابطہ کر لیا

مزید : کھیل