ملک بھر میں رواں سال عید پر ایک کروڑ 5 لاکھ مویشیوں کی قربانی ہو گی

ملک بھر میں رواں سال عید پر ایک کروڑ 5 لاکھ مویشیوں کی قربانی ہو گی
ملک بھر میں رواں سال عید پر ایک کروڑ 5 لاکھ مویشیوں کی قربانی ہو گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں قربانی کی کھالوں سے جمع ہونے والی رقم گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب روپے کم ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن گلزار فیروز کا کہناتھا کہ رواں سال قیمت کم ہونے کی وجہ سے قربانی کی کھالوں سے جمع ہونے والی رقم سات ارب روپے تک رہے گی جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 8ارب روپے تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں ایک کروڑ 5لاکھ مویشیوں کی قربانی ہو گی ۔بکرے کی کھال کی مارکیٹ قیمت 250روپے جبکہ گائے کی کھال کی 1600روپے ہے ۔اس سا ل عید پر 27لاکھ گائے ،40لاکھ بکرے ،8لاکھ دنبے اور تیس ہزار اونٹوں کی قربانی کی جائے گی ۔

مزیدپڑھیں:عیدالاضحی ،حکومت نے پنجاب میں 108مدارس اور 9این جی اوز کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دیدی

مزید : قومی