کراچی: ایک روز قبل ہونے والے دو بچوں کو قتل کر دیا گیا: لاشیں برآمد

کراچی: ایک روز قبل ہونے والے دو بچوں کو قتل کر دیا گیا: لاشیں برآمد
کراچی: ایک روز قبل ہونے والے دو بچوں کو قتل کر دیا گیا: لاشیں برآمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک دن پہلے اغوا ہونے والے دو بچوں کو قتل کر دیا گیا ۔ ان دونوں بچوں کی لاشیں سہراب گوٹھ کے ایک ویران مقام سے مل گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان بچوں کے والدین کو اغوا کاروں نے فون پر تاوان کیلئے کہا تھا جس پر وہ رقم کا بندوبست کرتے رہے لیکن ظالم اغوا کاروں نے دونوں کو قتل کر دیا۔ان بچوں کے ورثاکا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دن پہلے تھانے میں ان کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس والے ان کو تسلیاں دیتے رہے لیکن ان کے بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے۔ان ورثا نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : کراچی