مقبوضہ کشمیر کے حالات بالی ووڈ پر بھی اثر انداز ہونا شروع: سلمان کی فلم کی شوٹنگ ہماچل پردیش منتقل

مقبوضہ کشمیر کے حالات بالی ووڈ پر بھی اثر انداز ہونا شروع: سلمان کی فلم کی ...
مقبوضہ کشمیر کے حالات بالی ووڈ پر بھی اثر انداز ہونا شروع: سلمان کی فلم کی شوٹنگ ہماچل پردیش منتقل

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے خراب حالات اب بالی ووڈ پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔خراب حالات کی وجہ سے سلمان خان کی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر سے ہماچل پردیش منتقل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ہدایتکار کبیر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیرمیں کرنے کے خواہش مند تھے لیکن وادی میں جاری تحریک آزادی کے اثرات سے نہ بچ سکے اور کشیدہ حالات کے باعث انہیں شوٹنگ ہماچل پردیش منتقل کرنا پڑی ۔واضح رہے کہ ”ٹیوب لائٹ“ اگلے سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح