عید الاضحی ہمیں عظیم قربانیہ کی یاد دلاتی ہے، خوشی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہئے: نواز شریف

عید الاضحی ہمیں عظیم قربانیہ کی یاد دلاتی ہے، خوشی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں ...
عید الاضحی ہمیں عظیم قربانیہ کی یاد دلاتی ہے، خوشی کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہئے: نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ میں اس موقع پر پوری قوم اور کشمیریوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ایسی خوشیاں اللہ بار بار پاکستانیوں کے نصیب میں لائے۔ہم اپنی عید کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ عید پر ہمیں وحدت کا پیغام دینا ہے۔ اس بابرکت موقع پر ہمیں ان کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو اپنی آزادی حاصل کرنے کیلئے غاصب فوج سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں