بادشاہ دل کا بھی بادشاہ ،لاہور کا رہائشی عید پر 68جانوروں کی قربانی کرے گا

بادشاہ دل کا بھی بادشاہ ،لاہور کا رہائشی عید پر 68جانوروں کی قربانی کرے گا
بادشاہ دل کا بھی بادشاہ ،لاہور کا رہائشی عید پر 68جانوروں کی قربانی کرے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے اچھرہ کا رہائشی بادشاہ جو کہ دل کا بھی بادشاہ ہے ،نے قربانی کیلئے پچاس بکرے ،دو چھترے ،دو اونٹ اور 14گائے خرید لی ہیں ۔

روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ کا کہناتھا کہ وہ ہر سال اللہ کے حکم سے اتنی بڑی ہی قربانی کرتے ہیں ،یہ سب کچھ اللہ نے دیاہے اور اللہ کے حکم پر اسی کی راہ میں دیتے ہیں ۔ان کا کہناتھا انہوں نے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے پانچ ملازم رکھے ہیں جو کہ ان کے چارے کا باقاعدہ خیال رکھتے ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کیلئے 2کنال کی جگہ مختص کر رکھی ہے اور ہر سال انہیں اسی جگہ پر رکھاجاتاہے جبکہ جانوروں کو تکلیف سے بچانے کیلئے اس جگہ خصوصی ریت بھی ڈال رکھی ہے تاکہ وہ آرام سے بیٹھ اور کھڑے ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کپڑے کا کاروبار ہے اور اسی کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع سے اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں ۔

مزید : لاہور