امریکہ میں تباہی مچانے والا بدترین طوفان ارما دنیا کے خاتمے کا آغاز ہے کیونکہ اس کے بعد۔۔۔ ایسا اعلان ہوگیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

امریکہ میں تباہی مچانے والا بدترین طوفان ارما دنیا کے خاتمے کا آغاز ہے ...
امریکہ میں تباہی مچانے والا بدترین طوفان ارما دنیا کے خاتمے کا آغاز ہے کیونکہ اس کے بعد۔۔۔ ایسا اعلان ہوگیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تباہ کن سمندری طوفان ’ارما‘ کئی ممالک میں تباہی مچاتا ہوا امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا چکا ہے۔ اس کی شدت پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو چکی ہے اور کیٹیگری 4کا طوفان بن چکا ہے۔اب اس طوفان کے متعلق ایک ایسی بات سامنے آ گئی ہے جو اس کی تباہ کاریوں سے کہیں زیادہ ہولناک ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ”یہ سمندری طوفان قیامت کی ایک نشانی ہے اور اس طوفان کی آمد سے دنیا کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے۔“

’9/11 حملے امریکی صدر بش نے کروائے تاکہ ۔۔۔‘ معروف امریکی اداکار نے اعلان کردیا، اور وجہ ایسی بتائی کہ امریکہ میں تہلکہ برپاہوگیا

ایک صارف نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ”بائبل کہتی ہے کہ سورج، چاند اور ستاروں میں قیامت کی نشانیاں رونما ہوں گی۔ زمین پر لوگ بپھرتے اور چنگھاڑتے سمندروں سے خوفزدہ ہوں گے۔ دنیا کوایسے حالات درپیش ہوں گے کہ لوگ ان کی دہشت سے بے ہوش ہو جائیں گے۔“صارف نے حالیہ سورج گرہن اور ان ہاروی اور ارما جیسے سمندری طوفانوں کو بائبل کے اس احکام سے ملاتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ ہاروی کے بعد ارما آگیا اور دو نئے طوفان آنے والے ہیں۔ امریکہ کی کئی ریاستوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کچھ دن قبل بڑا سورج گرہن بھی لگا جس سے امریکہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ یہ تمام حالات بائبل میں بیان کردہ مذکورہ حالات سے بہت مطابقت رکھتے ہیں۔ چنانچہ اس کا مطلب ہے کہ یہ قیامت کی نشانیاں ہیں اور جلد دنیا ختم ہونے جا رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی