میانمار میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں

میانمار میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکرمی!میانمار میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔ قتل عام کے ساتھ ساتھ گاؤں کے گاؤں آگ لگا کر جلا دیئے گئے ہیں ۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھرہو چکے ہیں ۔ تین لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں ہو گئے ہیں، ان لوگوں کا کوئی پُرسان حال نہیں۔روہنگیا مسلمانوں پر مظالم انسانی تاریخ کا بدترین المیہ ہے۔ بدقسمتی سے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور دُنیا کی بڑی طاقتیں انسانی حقوق کی اس بدترین پامالی پر خاموش ہیں، شایداس لئے کہ یہ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے ۔ ایسے ہی واقعات ہیں جو دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت نے میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی عوام کے جذبات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے،لیکن ابھی روہنگیا مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ کو اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی اس مسئلے پر سوالیہ نشان ہے ۔ اگر دُنیا میں اسی طرح ناانصافیاں جاری رہیں تو دُنیا میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔ ( محمد ارشد، فرید ٹاؤن ساہیوال)

مزید :

اداریہ -