تین روزہ چائینہ میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینری ایکسپو اختتام پذیر

تین روزہ چائینہ میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینری ایکسپو اختتام پذیر

لاہور (کامر س رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ چائینہ میکینکل اینڈ الیکٹریکل مشینیری ایکسپو۔2017 ، تقریبا 10ِِ ہزار شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہنے اور 200 کاروباری مذکرات کے انعقاد کے بعد تیسرے روز اختتام کو پہنچ گئی۔ اختتامی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبا ل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پاک چین جوائینٹ چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے انہیں خطبہءِ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام، پاک چین جواینٹ چیمبر کے سینئررکن معظم گھرکی اور سکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر پنجا ب اسمبلی نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر تے ہوئے ، چائنہ میکنیکل اینڈ الیکٹریکل مشینری ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر پاک چین جواینٹ چیمبر اور ای کامرس گیٹ وے کو مبارکباد پیش کی اور ایکسپو میں مقامی صنعتکار برادری کی گہری دلجسپی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید کی کہ یہ ایکسپو پاکستان اور چین کے درمیان مشینیری سازی کے شعبہ میں مشترکہ سرمایہ کاری موجب بنے گی۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایکسپو صرف چینی مشینری اور الیکٹریکل مصنوعات کی نمائش تک محدود نہیں تھی بلکہ یہاں چینی اور پاکستانی صنعتکاروں کی باہمی ملاقاتوں اور معاہدوں کا بھی بہترین بندوبست کیا گیا تھا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایکسپو کے دوران چینی زبان کے مترجمین کی ایک وسیع تعداد بھی تینون رو ز موجود رہی ہے جس سے ابلاغ کاعمل بے حد خوش اسلوبی سے انجام دیا جا تا رہا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو صنعتی انقلاب کی منزل تک لیجانے کیلئے چین کا تعاون ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کلیدی کردار انجام دے رہا ہے

اور حالیہ نمائش اس تعاون کا بہترین عملی نمونہ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں رکھی گئیں میکینکل اور الیکٹریکل مصنوعات سے پاکستان کے انجینئرنگ سیکٹر کو مینوفیکچرنگ کیلئے نئی راہیں ملی ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب ، ملک میں صنعتی انقلا ب کو ممکن بنانے کیلئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیار ی کے عمل بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرنے کو تیار ہے۔

مزید : کامرس