چینی کمپنی بنگلہ دیش میں 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ تعمیر کرے گی ،معاہدے پر دستخط ہو گئے

چینی کمپنی بنگلہ دیش میں 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ تعمیر کرے گی ،معاہدے پر ...

ڈھاکہ (آن لائن)چینی کمپنی بنگلہ دیش میں 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ تعمیر کرے گی ،معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں توانائی کے شعبے میں فعال ادارے ہو بے انجینئرنگ کمپنی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ میں بنگلہ دیش کی کمپنی رورل الیکٹر سٹی لمیٹڈ کے ساتھ ایک سو میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل پاور پلانٹ کے قیام کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔اطلاعات کے مطابق یہ منصوبہ ڈھا کہ سے تیس کلومیٹر دور گجراتی کانٹی میں نو ماہ کی مدت میں تعمیر کیا جائے گا ہے۔چینی کمپنی کے بنگلہ دیش میں اعلی اہلکار چھو وی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ڈھا کہ میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔بنگلہ دیشی ادارہ رورل الیکٹر سٹی لمیٹڈ بنگلہ دیش کا ایک ریاستی ملکیتی ادارہ ہیجو انیس سو چورانوے میں قائم ہوا۔

۔اس ادارے کی ذمہ داریوں میں تھرمل پاور اور نئی توانائی کی ترقی اور دیگر امور شامل ہیں ۔۔#/s#

مزید : کامرس