حاجی محمدافضل نے یوبی جی کیلئے لائق تحسین خدمات انجام دیں: زبیر طفیل

حاجی محمدافضل نے یوبی جی کیلئے لائق تحسین خدمات انجام دیں: زبیر طفیل

کرا چی (آن لائن)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سیکریٹری جنرل زبیرایف طفیل نے یو بی جی (کے پی کے) کورکمیٹی کے ممبر حاجی محمد افضل کی یو بی جی کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی محمدافضل نے یو نائٹیڈ بزنس گروپ کیلئے لائق تحسین خدمات انجام دی ہیں اور وہ یو بی جی کے قابل اعتماد ممبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی افضل نے یو بی جی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا اور ہمارا ساتھ دیا ہے اور وہ آئندہ بھی یو بی جی فیملی کا حصہ رہیں گے۔زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی میں شامل ہرفرد ہمارے لئے قابل احترام ہے اور اپنے اپنے طور پر بزنس کمیونٹی کی خدمات انجام دینے کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے جسکایو بی جی کی تمام لیڈرشپ ہر سبطح پر اعتراف کرتی ہیں اور آئندہ بھی یو بی جی فیملی کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید : کامرس