2017 کے ڈاؤ جونز انڈیکس میں فلپس لائٹنگ کو انڈسٹری لیڈر قرار دیدیا گیا

2017 کے ڈاؤ جونز انڈیکس میں فلپس لائٹنگ کو انڈسٹری لیڈر قرار دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)لائٹنگ کی دنیا میں عالمی رہنما فلپس لائٹنگ(Euronext Amsterdam: LIGHT) نے اعلان کیا ہے کہ 2017 ڈاؤ جونز Sustainability Index میں الیکٹریکل جزو اور آلات کی کیٹیگری میں اس نے صنعت کے لیڈر کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی کا 100 میں سے 85 اسکور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فلپس لائٹنگ کمپنی کی حکمت عملی اور مقصد میں استحکام کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ مئی 2016 میں پہلی عوامی پیشکش کے بعد یہ پہلا سال ہے کہ فلپس لائٹنگ کو ایک آزاد کمپنی کی حیثیت سے کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔استحکام، ماحولیات، صحت اور حفاظت کے سربراہ نکولا کم نے کہا کہ ہم ان نتائج پر بہت مسرور ہیں۔ کمپنی میں ہر کسی کی سخت محنت اور عزم کو سراہا جانا بہت بڑا اعزاز ہے۔ استحکام ہمارے کاروبار کا اہم ترین جزو ہے۔ یہ ہمارے روزانہ کے کام کا حصہ ہے اور فوری طور پر کام کی سوچ کے تحت ہماری قیادت نے اسے اپنایا ہے۔

اپنی سالانہ جانچ میں ڈاؤ جونز Sustainability Index نے ’روشن زندگی، بہتر دنیا‘ کے نام سے جاری کیے پروگرام کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے پر فلپس لائٹنگ کو سراہا جہاں اس پروگرام میں مستحکم آپریشن اور مستحکم ریونیو پر توجہ دی گئی۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر فلپس لائٹنگ نے کاربن کے اثرات میں 21 فیصد تک کمی کر کے 2020 تک کاربن سے پاک کرنے کے اپنے عزم کی جانب بہترین طریقے سے پیش قدمی کی۔ فلپس لائٹنگ نے موسمیاتی حکمت عملی، ماحولیاتی رپورٹنگ، آپریشنل ماحولیاتی صلاحیت اور جدت کی منیجمنٹ میں سب سے زیادہ سو میں سے 100 نمبر لیے۔

مزید :

کامرس -