بحرین نے اسلامی مالیاتی قواعد انتہائی سخت کردیئے

بحرین نے اسلامی مالیاتی قواعد انتہائی سخت کردیئے

دبئی (آن لائن)بحرین نے بینکوں کے نظام عین شریعت کے مطابق چلنے کا جائزہ لینے کے اسلامی مالیاتی قواعد انتہائی سخت کردیئے ہیں۔بحرین کے سنٹرل بینک کے اعلان کے مطابق ملک کے تمام بینکوں کے مالیاتی لین دین کو سخت اور آزاد ایکسٹرنل آڈٹ سے گذارا جائے گا۔رواں سال مئی میں متحدہ عرب امارات نے مکمل اسلامی مالیاتی نظام کے لئے شریعہ اتھارٹی قائم کی ہے جو بینکوں کے لئے گورنس کے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی،ملائشیا میں پہلے ہی سنٹرل بینک نے ایک اسلامی شریعہ بورڈ اور مارکیٹس ریگولیٹرز تشکیل دے رکھے ہیں۔

بحرین کے مرکزی بینک کے مطابق وہ اسلامی بینکاری کے نئے قوانین واضح کرے گا جو 30جون 2018 ساے قابل عمل ہوں گے۔نئے قوانین کے تحت ان بینک شریعہ بورڈز کا قیام شامل ہو گا جو مالیاتی مصنوعات کے اسلامی ہونے کا جائزہ لیتا رہے گا اور ان جائزوں کو عوامی سطح پر پیش کیا جائے گا۔۔#/s#

مزید : کامرس