دنیا بھر میں پاکستان کی کپاس میں غیر معمولی اضافہ ، قیمت بھی بڑ ھ گئی
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستانی کپاس گلابی سنڈی فری قرار دے دی گئی ، محکمہ زراعت کی محنت اور بروقت اقدام کی وجہ سے کپاس گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ ہے ، دنیا بھر کے ماہرین نے پاکستانی کپاس کو بہترین قرار دے دیا ، اب دنیا بھر سے پاکستانی کپاس برآمدت کرنے کے لئے بڑے آڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں ، امریکی کپاس کی پیدا واریاست ٹیکساس میں ہاروے طوفا ن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی۔ اب امریکہ بھی پاکستان سے کپاس خرید یگا،ماہرین نے گلابی سنڈی کو انتہائی خطرناک کیڑاقرار دیا ہے ،گلابی سنڈی کی ابتداء مشرقی بحیرہ ہند کے علاقہ سے ہوئی (ہینی بیری اور نارنجو1898ء )۔ یہاں سے دنیا کے بہت سے کپاس اگانے والے ممالک میں پھیل گئی۔ 1920ء کی دہائی میں جنوبی امریکہ کی ریاستوں میں جاپہنچی ۔ اب یہ امریکہ ، افریقہ ، ایشیا اور آسٹریلیا کے ٹراپیکل ایریاز میں پھیل چکی ہے ۔ اس کے علاوہ سب ٹراپیکل (Subtropical)ایریاز ، پاکستان ، مصر، یو ایس اے اور میکسیکو (Maxico)میں بھی پائی جاتی ہے لیکن پنجاب بھر میں کپاس اس سال مہلک کیڑے سے محفوظ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے ،گلابی سنڈی سے محفوظ ہونے کی وجہ سے کپاس کی قیمت بھی زیادہ ملے گی۔