ٹائیگر شروف ہیروئن کو خود سے کمتر نہیں سمجھتے:نیدھی اگروال

ٹائیگر شروف ہیروئن کو خود سے کمتر نہیں سمجھتے:نیدھی اگروال
 ٹائیگر شروف ہیروئن کو خود سے کمتر نہیں سمجھتے:نیدھی اگروال

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ نیدھی اگروال نے کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف نے کبھی بھی اپنی فلم کی ہیروئن کو خود سے کمتر نہیں سمجھا۔اداکارہ نیدھی اگروال نے اپنی تازہ انٹرویو میں کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف نے کبھی بھی اپنی فلم کی ہیروئن کو خود سے کمتر نہیں سمجھا اور نہ ہی کبھی نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے،ان کا فلم منا مائیکل میں ٹائیگر کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا،انہوں نے ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی یہی وجہ ہے کہ وہ اس فلم کی عکسبندی کے دوران بالکل نروس نہیں ہوئیں اور اپنا کردار اچھے سے نبھا سکیں اگرچہ فلم کامیاب نہیں ہو سکی لیکن انہیں اپنے ساتھی اداکار سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔

مزید : کلچر