مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے،نمرین بٹ

مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے،نمرین بٹ
 مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے،نمرین بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسر نمرین بٹ نے کہا ہے کہ مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی۔ میں نے دوبرس تک کلاسیکل رقص سیکھا اور پھر اپنی تعلیم کی وجہ سے اس سے دوررہی مگرمیں ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔

میں ان دنوں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔نمرین بٹ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی، اس کے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردارنبھائے۔ جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تومیں سمجھتی ہوں کہ ہرکوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ ڈراموں کی ریکارڈنگ اورفلم کی عکس بندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دونوں شعبوں میں کام کااندازبہت الگ ہے۔

مزید : کلچر