حمیراارشد کی جانب سے احمد بٹ کی پیشکش مسترد

حمیراارشد کی جانب سے احمد بٹ کی پیشکش مسترد

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیراارشد نے طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی احمد بٹ کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ احمد بٹ طلاق دینے پر آماد ہو چکے ہیں مگر وہ لاکھوں روپے کا حق مہر دینے کو تیار نہیں اور انکی جانب سے حمیراارشد کو طلاق کے بدلے حق مہر معاف کر نے کی بات کی گئی مگر حمیراارشد نے اس کو مسترد کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نکاح کے وقت جو حق مہر لکھا جا چکا ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی اور احمد بٹ کو حق مہر دینا ہی پڑے گا۔

مزید : کلچر