سنی دیول بھائی بوبی دیول کی ناکامیوں سے انتہائی رنجیدہ

سنی دیول بھائی بوبی دیول کی ناکامیوں سے انتہائی رنجیدہ
 سنی دیول بھائی بوبی دیول کی ناکامیوں سے انتہائی رنجیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنی دیول کے والد دھرمیندرا اور سوتیلی والدہ ہیما مالنی اپنے وقتوں کے مشہور ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں لیکن ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول بھارتی فلم نگری میں کامیاب نہیں ہوپائے اور یہی بات ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔بالی ووڈ کے مشہوراداکار سنی دیول اور ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کی فلم ’’پوسٹربوائز‘‘حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار سنی دیول نے کہا کہ طویل عرصے بعد میں اور بوبی کسی فلم میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔سنی دیول اپنے بھائی اور پوری فیملی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں انہوں نے بوبی دیول کے ناکام کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی گزشتہ کئی برسوں سے کام کی تلاش میں تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایت کاراسے کام دینے کے لیے تیار نہیں تھا اور اسی وجہ سے وہ ڈیپریشن میں چلا گیا تھا۔
، سنی دیول یہ کہتے ہوئے رو پڑے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے کیرئیر کو لے کر بہت فکر مند تھے۔ ہماری فیملی بہت مضبوط ہے اگر کسی پر کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو سب مل کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -