’نواب گھر‘‘اور ’’ست رنگیا ‘‘کامیابی سے آن ائیر

’نواب گھر‘‘اور ’’ست رنگیا ‘‘کامیابی سے آن ائیر
 ’نواب گھر‘‘اور ’’ست رنگیا ‘‘کامیابی سے آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)جنرل منیجر پی ٹی وی اسلام آباد کنول مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن نے بے شمار مزاحیہ ڈرامے اپنے ناظرین کے لئے پیش کئے جن کو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک بے حد پسندکیا گیا۔پی ٹی وی اسلام آباد سے ڈرامہ’’نواب گھر‘‘اورموسیقی کا پروگرام ’’ست رنگیا ‘‘کامیابی سے آن ائیرہیں۔امید ہے کہ یہ ناظرین کو پسند آئیں گے ۔ اسی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے پی ٹی وی اسلام آباد سنٹرسے ڈاکٹر طاہر شہیر کے تحریر کردہ 25 منٹ دورانیہ اور 26اقساط پر مشتمل مزاح سے بھر پور ڈرامہ سیریز ’’نواب گھر‘‘کے پروڈیوسر حیدر علی ہے جنہوں نے اس سے پہلے پی ٹی وی اسلام آباد سنٹرسے مزاحیہ ڈرامہ " شوخیاں " پیش کیا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا اور موسیقی کاپروگرام’’ست رنگیا ‘‘میں بے شمار معروف اور نئے گلو کار خوبصورت گیت پیش کریں گے اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں موسیقی کا ذوق رکھنے والے ہر شخص کے لئے کچھ نہ کچھ سمیٹنے کے لئے ہے ’’ست رنگیا ‘‘میں میزبانی کے فرائض ارم گیلانی ادا کریں گیں۔

اس پروگرام کو پروڈیوسر خرم لطیفی نے تیار کیا ہے۔

مزید : کلچر