حکومت قرضے لینے میں خود کفیل ہوچکی ہے،مہر ین راجہ

حکومت قرضے لینے میں خود کفیل ہوچکی ہے،مہر ین راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بنک سے مزید116ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران اوسطا روزانہ16ارب58کروڑ روپے قرض لیا گیا ،تین ماہ کے دوران کمرشل بنکوں سے مزید 38ارب روپے قرض لئے جانے کا امکان ہے ،حکومت قرضے لینے میں خود کفیل ہوچکی ہے ،

ہرروز قرضہ لینے کا نیار یکارڈ قائم کیا جاتا ہے۔

۔،جس سے ملک معاشی طو رپر تواز ن کھورہا ہے اور دولت افرادکے ہاتھوں میں آگئی ہے ، غریب مزید غریب ہورہا ہے،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ،چند افراد ملک میں اپنا تسلط قائم کئے ہوئے ہیں ،ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اپنا مفادات کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4