پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے وفدکی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات

پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے وفدکی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سے پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کے وفدکی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کا پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔اس میں جو چیزیں رہ گئی ہیں انہیں آئندہ بجٹ میں پورا کردیا جائے گا۔ملاقات میں مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز اور سیدسجاد اکبر کاظمی مرکز ی چےئرمین کی قیادت میں ملاقات اس موقع پر پنجاب،سیکرٹری سکولز پنجاب جناب ڈاکٹر اﷲبخش ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز محمد اختر ، ایڈیشنل ڈی پی آئی (سیکنڈری) مشتاق احمد سیال و دیگر افسران محکمہ تعلیم سکولز پنجاب بھی موجود تھے جبکہ وفد میں رانا لیاقت علی ، رانا الطاف ، عبدالقیوم راہی، اسلم گھمن ، صفدر کالرو، آصف گوندل، مہر مختار، عباس بلوچ، راؤ شمشاد ، میاں ارشد ، چوہدری محمد علی ، مرزا اخترعلی بیگ ودیگر موجود تھے۔ ، رانا خالد ،مرزا طارق، ذاکر چشتی ، محمد اسماعیل ، فقیر حسین ، میاں امجد علی شامل تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کا پنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔

اس میں جو چیزیں رہ گئی ہیں انہیں آئندہ بجٹ میں پورا کردیا جائے گا۔ٹیچرز پیکیج کو بحال کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی سیکرٹری سکولز کوموقع پر ہدایات دیں اور UPE/USEسروے /ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے اساتذہ گھر گھر نہیں جائیں گے بلکہ یونین کونسل کے سیکرٹری سے برتھ رجسٹر سے ڈیٹا حاصل کرکے رپورٹ تیار کریں گے۔ٹیچرز فاؤنڈیشن سے اساتذہ کو قرض حسنہ دینے کا بل آئندہ دسمبر تک پنجاب اسمبلی سے منظوری ہو جائے گا۔اساتذہ کے وقار کو بحال کرنے کیلئے 5اکتوبر کو سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں تقریب ہوگی جس میں بہترین کارکردگی والے500 اساتذہ کو "سٹار"بیچ اور انعامی رقم دی جائے گی اورپنجاب ٹیچر ز یونین پنجاب اس تقریب میں شامل بھی ہو۔ان سروس پروموشن اور ٹیچر ز پیکیج اگلے ماہ نمٹا دیا جائے گا ۔اساتذہ سٹرکوں پر نہ آئیں ۔ہم ان کے تمام جائز مسائل و مطالبات کو حل کریں گے۔لہذا 16ستمبر کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جانے والا دھرنا ختم کیا جائے ۔مزید کہا کہ اساتذہ تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے ہمارا ساتھ دیں کیوں کہ ان کے تعاون کے بغیر تعلیمی اہداف کاحصول ناممکن ہے ۔پچھلے سالوں کی نسبت اب اساتذہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔اساتذہ راہنماؤں نے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب کی واضح یقین دہانی پر کہ اپ گریڈیشن کومزید بہتر بنایا جائے گا اور ٹیچرز پیکیج کو بحال کردیا جائے گا جس پر 16ستمبر کو لاہور میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4