منکرین ختم نبوت کو بے نقاب کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے،محمد کفیل بخاری

منکرین ختم نبوت کو بے نقاب کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے،محمد کفیل بخاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)7ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیئے جانے کے حوالے سے اجتماعات اور تقریبات ختم نبوت کا سلسلہ جاری ہے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے گجرات میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلائے کلمۃ الحق ہمیں ورثے میں ملا ہے اور منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ 74ء کی قرارداداقلیت اور 84ء کا امتناع قادیانیت آرڈیننس شہداء ختم نبوت کے خون کا صدقہ ہے کہ اللہ نے بھٹو مرحوم کے ہاتھوں قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوایا اور صدرضیاء الحق مرحوم نے قادیانیوں کو اسلامی علامات اور شعائراسلامی استعمال کرنے سے روکنے کے لئے قانون سازی کروائی لیکن المیہ یہ ہے کہ ان قوانین پر پوری طرح عمل درآمد نہیں ہورہا ۔

جس کی وجہ سے نت نئے مسائل کھڑے ہوتے ہیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ شہید ناموس رسالت ممتاز قادری کا خون کبھی رائیگان نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے ہاتھوں ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکوانے والے حکمران اب کبھی چین کی نیند نہ سو سکیں گے اور آنے والے عام انتخابات میں دینی حلقے ن لیگ کی کھل کر مخالفت کریں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دینی مدارس کے نصاب تعلیم کو قومی دھارے کے نام پر تبدیل کرنے والے کو ئی منفی ایجنڈا رکھتے ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دینی مدارس کو ختم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے خیبر پختونخواہ کی مساجد میں سرکاری امام متعین کرنے کی خبر اور منصوبے پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی مساجد میں کوالیفائیڈ امام موجود ہیں ان کو ہٹانا اور سرکاری امام لانا خطرناک ایجنڈا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں علاوہ ازیں تقریبات ختم نبوت کے سلسلہ میں عبداللطیف خالد چیمہ 13ستمبر بدھ کواوکاڑہ،مولانا زاہدالراشدی 14ستمبر جمعرات کو چیچہ وطنی ،عبداللطیف خالد چیمہ 15ستمبر کو بورے والا19ستمبر کو ساہیوال میں اور 21ستمبر کو ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4