18ذی الحجہ دین کی تکمیل کا دن ہے، آغا علی حسنین مہدوی
لاہور(پ ر)مذہبی اسکالر آغا علی حسنین مہدوی نے کہا ہے کہ 18ذی الحجہ دین کی تکمیل کا دن ہے ،حضور نبی کریم ؐ نے بحکم الہٰی غدیر خم کے مقام پر تاریخی اہمیت کا حامل خطبہ دیا محمد و آل محمد سے مودت میں ہی رضائے الہی ہے یہ بات انہوں نے امام بارگاہ در فاطمۃالزہرہ سبزہ زار میں حاجی عامر حسین ہاشمی کے زیر اہتمام عید غدیر کی خوشی میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
،انکا کہنا تھا کہ پوری کائینات میں علی و فاطمہ جیسی جوڑی کوئی نہیں ،انکا مقام فضیلت اور احترام خود رب کائینات بیان اور عیاں کیا ہے ،نامو نعت خواں عدیل مدنی نے ہدیہ نعت پیش کیا تقریب میں سکھ رہنماء سردار من میت سنگھ ،اظہر زیدی ،مشکور حسین ہاشمی ،مسلم لیگ ن کے رہنماء غضنفر علی شاہ ،پروفیسر شبیر،شیخ عمران علی ،بابا ایوب شاہ ،علی مہدی،اختر عباس شاہ سمیت سینکٹروں مرد و خواتین نے شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور لنگر محمدی تقسیم کیا گیا جبکہ آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور اتحاد امت محمد ی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔