البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے سکولوں میں تقریری و آرٹ مقابلے

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے سکولوں میں تقریری و آرٹ مقابلے

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد شہر کے مختلف سکولوں میں تقریر ی و آرٹ مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کا دوبارہ آغاز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کے موقع پر کیا گیا۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول، مزنگ میں ’’ہر جگہ ہم سمجھیں اپنا گھر‘‘ کے زیرِ عنوان ایک روزہ تقریر ی و آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ یوسی 68 میں منعقدہ سرگرمی کے دوران سکول طلباء نے تقریری مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ آرٹ مقابلے میں طلباء نے چارٹ پیپرز اور دیگر ماڈلز کی مدد سے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے بچوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے گردونواح میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں۔ کمیونیکیشنز ٹیم نے تقریری و آرٹ مقابلے میں جیتنے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے ۔ سکول کی حدود میں صفائی انتظامات کو برقرار رکھنے کیلئے البیراک انتظامیہ کی جانب سے کوڑا دان بھی نصب کئے گئے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سعدیہ رفیق، سہیل محمود، مبشر تنویر، سلمان اعجازاور مبین شاہ سرگرمی میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4