میانمار حکومت کی دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے ،ارسلان ملک

میانمار حکومت کی دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے ،ارسلان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )عام آدمی پارٹی پاکستان کے چےئرمین ارسلان الملک نے کہا ہے کہ امن کانوبل ایوارڈ پانے والی میانمار (برما)کی سابق صدر آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے حکم پر برمی فوج اور بدھ مت کے انتہا پسند وں کے ہاتھوں میانمار کے مغربی صوبے رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے ، خواتین کی عصمت دری ،عورتوں ،بچوں اور مردوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ، ،میانمار حکومت کی دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے ۔
لہذا اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کراکے مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے ۔
اور ریاستی مظالم پر اقوام متحدہ میانمار کو دہشت گرد ملک قرار دے جبکہ آنگ سان سوچی سے امن کا نوبل ایوارڈبھی واپس لیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔عام آدمی پارٹی پاکستان کے چےئرمین ارسلان الملک نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار سے اپنے سفارتی تعلقا ت ختم کریں اور متحد ہو کر روہنگیا مسلمانوں کا سو فیصد تحفظ یقینی بنانے کااہتمام کریں جبکہ اقوام متحدہ میانمار میں قیام امن کیلئے فوجی دستے بھجوائے ۔