گلوکاربہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں،حمیرا چنا

گلوکاربہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں،حمیرا چنا
 گلوکاربہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں،حمیرا چنا

  

لاہور ( فلم رپورٹر)حمیرا چنا نے کہا ہے کہ گائیکی ایک مشکل فن ہے،گلوکاربہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کے نامور گلوکاروں کے ساتھ پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، ہر گیت کو ڈوب کر گانے کی کوشش کرتی ہوں۔ حمیرا چنانے کہا کہ ہمیشہ اچھے سے اچھے کام کی تلاش میں رہتی ہوں۔ میں ان دنوں محرم الحرام کے نوحوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔محرم الحرام کے بعد اپنی نئی آڈیو البم کا آغاز کروں گی۔

مزید : کلچر