برما کے مسلمانوں پر ریاستی تشدد کیخلاف ولید اقبال کی قیادت میں احتجاجی ریلی

برما کے مسلمانوں پر ریاستی تشدد کیخلاف ولید اقبال کی قیادت میں احتجاجی ریلی

لاہور(نمائندہ خصوصی)برما کے مظلوم مسلمانوں پر ریاستی تشدد کیخلاف ولید اقبال صدر تحریک انصاف لاہور کی قیادت میں دھرم پورہ سے لاہور پریس کلب تک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برمی حکومت کے انسانیت کش اقدامات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ امتیاز، سعدیہ سہیل ایم پی اے، نعیم الحق، میاں اویس انجم، طارق راجو اور حمزہ لودھی ہراول کے طور پرموجود تھے۔

ریلی میں تحریک انصاف کے تمام ونگز کے ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں موجود سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روہنگیا میں ہونیوالے مظالم کیخلاف مذمتی بینرز، فلیکسی سے سجایاگیا تھا۔

، ریلی میں تحریک انصاف کے علاوہ بھی عام شہری شامل ہوتے ہوگئے اور یوں پریس کلب پہنچنے تک حد نگاہ تک شرکاء نے برمی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی۔ ولید اقبال اور دیگر رہنماؤں نے پریس کلب پہنچ کر اپنے خطاب میں کہا کہ برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست ملوث ہے ، مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے، عورتوں اوربچوں پر انسانیت سوز مظالم کیے جارہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردارخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ یہ وہی رویہ ہے جو عالمی برادری نے کشمیریوں کے معاملے پر اپنارکھا ہے۔ عالمی برادری کی یکطرفہ پالیسی دنیا میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مظلوم کشمیر پتھرؤں کیساتھ بھارتی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن برما میں صورتحال زیادہ تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک نے خودساختہ چار، چار تنظیمیں بنارکھی ہیں جو صرف اپنے مفاد کیلئے ہیں کوئی تنظیم مسلمانوں کا خون بہتا دیکھ کر متحرک ہوتی ہے نہ ہی آواز اٹھاتی ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خطاب میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے چار سال تک خارجی محاذ خالی چھوڑ کر پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی اسی وجہ سے آج پاکستان خارجی محاذ پر اکیلا کھڑا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر عوام سڑکوں پر نہ نکلتی تو نون لیگی حکومت برمی مسلمانوں کے حق میں ایک لفظ نہ بولتی لیکن ابتک جواقدامات حکومت نے کیے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ ریلی کے اختتام پر دنیا بھر میں مصائب کے شکار مسلمانوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4