ٹیف فاؤنڈیشن نے بزرگوں کی دیکھ بھال کا کورس متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹیف فاؤنڈیشن نے بزرگوں کی دیکھ بھال کا کورس متعارف کرانے کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر) خواتین کی بااختیاری کے لئے کام کرنے والی ٹیف فاؤنڈیشن کے ادارے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (TAFF-VTI) نے آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے اشتراک سے بزرگوں کی بہتر دیکھ بھال سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں اے کے یو کورس اور تربیتی مواد کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ زیرتربیت تمام خواتین (ٹرینی ) میں مطلوبہ علم، مہارت اور برتاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بزرگوں کی بہتر طور پر دیکھ بھال کرسکیں۔ اس پروگرام میں کام کے اصولوں اور طبی اخلاقیات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں بزرگ افراد کو درپیش عام بیماریوں کی نشاندہی اور ان کی روزمرہ زندگی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ٹیف فاؤنڈیشن کی سی ای او عاتکہ لطیف نے بتایا، "آج ہمارے معاشرے میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے تربیت یافتہ افراد کی بہت ضرورت ہے۔ ہمارا یہ جدت انگیز پروگرام اپنے بزرگوں کے احترام پر مبنی ہے، ان کی دیکھ بھال ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں خصوصی تربیت کے حصول کے بعد تربیت یافتہ خواتین بہتر انداز سے بزرگوں کی دیکھ بھال کرسکیں گی۔

جس سے ان کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ "

مزید : میٹروپولیٹن 4