ملک منظور مانی کے دفتر میں بیگم کلثوم نواز کے انتخابی دفتر کا افتتاح

ملک منظور مانی کے دفتر میں بیگم کلثوم نواز کے انتخابی دفتر کا افتتاح

لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر گزشتہ روز نہرو پارک سنت نگر کے قریب سینئر راہنما کرکٹر ملک منظور مانی کے آفس میں بیگم کلثوم نواز کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیپٹن (ر) صفدر نے کیا اس موقع پر منظور مانی نے کہا کہ یہ میاں نوازشریف کا آبائی حلقہ ہے اور اب ہماری نئی نسل بھی اس حلقے میں بیگم کلثوم نواز کو کامیاب کروا کر ایک مرتبہ پھر اس حلقے کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثابت کرے گی کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ دفتر ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں پی پی 139 اور پی پی 140دونوں حلقے لکھتے ہیں اس دفتر سے بیگم کلثوم نواز کی کمپین چلائی گئی ہے کپیٹن (ر)صفدر نے کہا کہ منظور مانی کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں منظور مانی لاہور کے غلام حیدر وائیں ہے کیونکہ غلام حیدر وائیں مرحوم بھی بہت بڑے کارکن تھے ان کی بھی خدمات بہت تھی ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر میاں مرغوب احمد MNA ۔مہر اشتیاق ۔فیضان مانی ۔ جمشید صدیقی ۔ عرفان تاج۔تنویر نثار گجر۔ ظفر چوہدری باکسر۔ جمیل ارشد ۔ مرزا عارف بیگ۔نومی ملک ۔ مرزا جاوید احمد بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4