برما مسلمانوں پر مظالم برداشت نہیں کرسکتے : حاجی اصغر علی گوندل

برما مسلمانوں پر مظالم برداشت نہیں کرسکتے : حاجی اصغر علی گوندل

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی اصغرعلی گوندل نے کہا ہے برما کے مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم پر حکومتی خاموشی قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے روہنگیا کے مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور عالمی ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مسلم علاقوں پر آئے روز ظلم وستم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں لہذا ان عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی وجہ مسلمان بزدلی اور مفاد پرست لیڈر شپ کا آپس میں اتحاد کا نہ ہونا ہے امت مسلمہ کے آپس کے انتشار نے عالمی کفر کی طاقتوں کو مسلمانوں پر مظالم کی جرأت دی ہے تحریک انصاف برما کے مسلمانوں پر مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتی ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4