لاہوریوں نے سازشی عناصر مسترد کر دیے، 17 ستمبر کو شیر شیر ہو گی ، (ن) لیگ

لاہوریوں نے سازشی عناصر مسترد کر دیے، 17 ستمبر کو شیر شیر ہو گی ، (ن) لیگ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا، کل لاہور نے سازشیوں کو مسترد کر دیا، مہروں کی سیاست دفن کر دی، عقلمندوں کو سمجھ آ رہی ہے کہ مہروں کا دور گیا لیکن ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ پاکستان بدل رہا ہے، اب پانامہ اور اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی،نواز شریف آئے تو سڑکیں بن رہی ہیں، موٹروے بن رہی ہیں، ملک سے اندھیرے چھٹ رہے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے،نواز شریف جاتے ہوئے ترقی یافتہ پاکستان دیکر جاتا ہے ،قوم جانتی ہے کہ ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے، معیشت تباہ ہوتی ہے لیکن نواز شریف دن رات کام کر کے پاکستان کو واپس ترقی کی شاہراہ پر لاتا ہے تو اسے نکال دیا جاتا ہے۔ ۔ الیکشن 2013ء میں این اے 120 میں گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھیں، 80 فیصد سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ، اندھیروں کو ن لیگ کی حکومت نے بھگادیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،چوہدرری شہباز ،سید توصف شاہ،اظہر فاروقی،عامر خان،چوہدری عبدلمجید چن نمبردار،رانااحسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 17ستمبر کو لاہور میں اللہ تعالی کے فضل سے صرف شیر ہی بولیں گے ،برساتی سیاسی مینڈک شیر کی دھاڑ سن کر سب بھاگ جائیں گے ووٹ کی حرمت کو اس دن اجاگر کیا جائے گا،نواز شریف اللہ کے فضل سے دوبارہ بحال ہوں گے جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ عوام ووٹ کے ذریعے کریں گے،17ستمبر کو شیر آئے گا انشا اللہ شیر آئے گا او رپوری دنیا دیکھے گی،سازشی اور مہرے ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہو جائے، ملک کے اندر آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، اگر میاں نواز شریف کا پیسہ ہی مطمع نظر ہوتا تو ایٹمی دھماکے کرتے وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایمان ڈگمگایا نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1